Categories
Pakhtunkhwa Development Debates

The Educational Needs of the Youth of Pakhtunkhawa پختونخواہ کے نوجوانوں کی تعلیمی ضروریات

پختونخواہ کے نوجوانوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ خطے کی آبادی کا 66 فی صد اُن افراد پر مشتمل ہے جن کی عمریں ١٨ اور ٣٥ سال کے بیچ ہیں ۔ ان کے مستقبل کا فیصلہ ان کی تعلیمی استعداد کرے گی ۔ ہم نے ان کی تعلیمی استعداد کی جانچ مندرجہ ذیل پیمانوں سے کرنی ہو گی:
١)ان کا شرح خوندگی کیا ہے؟ شرح خواندگی کی بین الاقوامی اور پاکستانی تعریف کیا ہے؟ کیا معاشرہ ان کی خواندگی اور مناسب تعلیم کی ذمہ داری پوری کر رہا ہے یا نہیں؟
٢) پختونخواہ کے نوجوانوں میں مطالعہ کی کتنی استعداد اور رجحان موجود ہیں؟ وہ زیادہ تر کس زبان میں مطالعہ کرتے ہیں؟ وہ عموماً کس طرح کی کتابیں پڑھتے ہیں؟ انھیں کس طرح کی کتابیں پڑھنے کی ضرورت ہے ؟وہ کونسے عوامل ہیں جو پختونخواہ کے نوجوانوں کو مطالعے سے روکتے ہیں؟ پختونخواہ کے نوجوانوں میں مطالعہ کے شوق کو کیسے فروغ دیا جا سکتا ہے؟
٣) پختونخواہ کے نوجوانوں کے لکھنے اور مناسب پیرائے میں بولنے کی کتنی صلاحیت ہے ؟ پختونخواہ کے نوجوان کن کن زبانوں میں مناسب اسلوب اور طریقے سے بات چیت کر سکتے ہیں؟ پختونخواہ کے نوجوانوں کو کون کون سی بینالاقوامی زبانیں بولنا آتی ہیں یا وہ اُن میں لکھ سکتے ہیں؟
٤) Mathematics, Computers, Basic Science, Basic Finance, Artificial Intelligence, Time Management, یہ سب دور جدید کے ضروری علوم اور مضامین ہیں ۔پختونخواہ کے نوجوان دور جدید کے ان اہم ترین مضامین میں کتنی استعداد اور دسترس رکھتے ہیں؟
٥) آپ کے خیال میں پختونخواہ کے نوجوانوں کی تعلیمی استعداد اور قابلیت بڑھانے کے لیے کونسے چھ اہم ترین اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے ؟

ہماری رائے میں پختونخواہ کے نوجوانوں کے تعلیمی مسائل کاحل ان بنیادی سوالوں کے جوابات میں مضمر ہے۔ آئیے مل کر ان سوالوں کے جواب ڈھونڈیں اور اپنی سمجھ بوجھ اور اجتماعی فہم کی روشنی میں اپنے نوجوانوں کے تعلیمی مسلے کو حل کریں ۔

By Fawad

I Want to develop my people.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *