What Do We Do? ہم کیا کرتے ہیں ؟

Khalq-I-Khuda has identified thirty-one areas of social and economic development on which the three regions of the Northern and the Western areas of Pakistan should focus in order to ensure sustainable development of their people.

It also identifies twenty-eight influential social groups that influence the economic situation and developmental policies and prospects in the three areas of Pakistan.

Next it identifies fifteen major Socio-Economic hazards and actors that challenge the economic well being and developmental prospects of the three regions.

Alongside that it enlists the seventeen Sustainable Development Goals identified by the UN for developing regions across the World.

Khalq-I-Khuda classifies the areas of its interest and studies into four categories. The first two study the Social and economic development of the regions. The third one identifies the social groups that wield extraordinary influence in these areas. The fourth category lists the major social and economic hazards facing the regions under discussion. Here we shall mention these four areas of our interest along with the seventeen SDGs recommended by the UN in order to give our readers and followers a sense of our position on the subject of socio-economic development.

We believe that most of our developmental agenda converges with the SDGs of the UN. Some small variations between the two exist due to the peculiar Geographic, historical and cultural situation of our regions.

خلقِ خدا پائیدار, جامع, منصفانہ اور حیات اور ماحول دوست ترقی کا وکیل پورٹل ہے۔ یہ سماجی اورثقافتی اقدار کے دائرے کی طابع اور ذمہ دار ترقی پر یقین رکھتا ہے۔ ہم خوبصورت ملک بھوٹان کی روایت میں ذاتی خوشی کی ضامن ترقی پر یقین رکھتے ہیں ۔
ہم پہاڑی اور خشک خطوں کی معاشی زندگی اور ترقیاتی امکانات میں غیرمعمولی دلچسپی لیتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ تاریخی تعلیم سے آراستہ اور برادریوں سے پیوستہ رہ کر تحقیق، تشہیراور مکالمہ ہمارا ایک بڑا ہدف ہے۔

اس ویب سائٹ کے اوراق پرہم نے اپنے موضوعات کو
چارحصوں میں تقسیم کیا ہے۔ پہلے دوکا تعلق سماجی اور معاشی ترقی کے امور سے ہے۔ تیسرا حصہ معاشرے کے بااثر طبقات کا ذکر کرتا ہے۔ آخری حصہ تقابلی جائزے کے لیے اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی اہداف کا ذکر کرتا ہے ۔
خلق خدا اقوامِ متحدہ کے مقرر کردہ سترہ اہداف کے علاوہ خلقِ ٢١ ایسے سماجی اور معاشی موضوعات پر بات کرتا ہے جو ان تین خطوں کے عوام الناس کی پا ئیدار ترقی کے لیے بے انتہا اہم ہیں ۔ یہ معاشرے کے ٢٨ ایسے افراد، محکموں اورطبقات کا ذکر کرتا ہے جو ان تین خطوں کی معاشی زندگی اور ترقیاتی امکانات پر غیرمعمولی طور پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ خلقِ خدا کی رائے میں پختونخواہ، بلوچستان اورگلگت بلتستان کے علاقوں کو ١٥ ایسے بڑے سماجی اور معاشی مسائل کا سامنا ہے جن کا ازالہ خطے کی دائمی ترقی کے لیے بے حد ضروری ہے۔
یہیں پر ہمارا پورٹل اقوامِ متحدہ کے تعین کردہ ۱۷ ترقیاتی اہداف کا بھی عوام الناس کی معلومات کے لیے ذکر کرتا ہے

ہماری رائے میں ہمارے ترقیاتی مقاصد اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔
کوئی بھی معولی فرق ہمارے علاقوں کی منفردجغرافیائی، تاریخی اور ثقافتی صورتحال
کے باعث ہے۔